ابنا: افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں کل بدھ کی شام صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں بزکشی میچ کے دوران خودکش حملہ کیاگیا جس میں اسپیکر افغان پارلیمنٹ کے والد ،پوتا اور دو بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سپیکر پارلیمنٹ کا بھائی قیوم ابراہیمی بھی شامل ہیں جو ضلعی پولیس سربراہ تھے۔افغان صدر نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر خودکش حملہ کیا گیا کوئی غیرملکی موجود نہیں تھا اور دہشتگردوں نے صرف ان بےگناہ افراد کو نشانہ بنایا جو ایک میچ دیکھنے کو جمع ہوگئے تھے۔......./242
13 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399874
افغانستان کے صدر حامد کرزی نے قندوز میں کل ہونیوالے دہشتگردانے حملے کی مذمت کی ہے۔